یہ فیصلہ وزارتوں، محکموں، سرکاری اداروں، کمیشنوں، اتھارٹیز، سرکاری جامعات، سرکاری کمپنیوں، عمان میونسپلٹی، بلدیاتی کونسلوں اور مشترکہ خدمات کی کونسلوں پر لاگو ہوگا۔
اردنی وزیراعظم نےمزید کہا ہے کہ دفاتر میں محدود ترین تعداد ہی سے کام لیا جائے، اس پ عمل درآمد منگل سے شروع کردیا گیا ہے۔
ادھر اردن نے موسمی حالات کی وجہ سے بدھ اور جمعرات کو تمام سکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اردنی خبررساں ادارے پیٹرا کے مطابق وزیر تعلیم و تربیت تیستر النعیمی نے کہا ہے کہ پورے ملک کے تمام سکول بدھ اور جمعرات کو بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور منتظمین کی صحت و سلامتی کی خاطر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اردن بھر میں سردی کی شدید لہر شروع ہوگئی ہے اور برفباری ہورہی ہے۔ آئندہ دو دن میں سردی کی لہر طوفانی شکل اختیار کرلے گی۔
منگل کو کورونا کے دو ہزار 657 نئے کیسز سامنے آئے ہیں(فوٹو روئٹرز)
دوسری جانب اردن میں کورونا وائرس کی لہر نے بھی سنگین مسائل کھڑے کردیے ہیں۔
منگل کو کورونا کے دو ہزار 657 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا سے اٹھارہ مزید افراد چل بسے۔
اردن میں متاثرین کی کل تعداد تین لاکھ باون ہزار319 اور مرنے والوں کی کل تعداد چار ہزار491 ہوگئیہے۔ صحت یاب والوں کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ انیس ہزار511 ہوگئی ہے۔