Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی

غزہ میں 53 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔(فوٹو عرب نیوز)
غزہ حکام کے سرحدی عہدیدار نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ غزہ کے رہائشیوں کے لیے کورونا وائرس کی پہلی ویکسین اسرائیل کے سرحدی راستے سےاس علاقے میں پہنچی ہے۔
روئیٹرز نیوزایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ غزہ کےعلاقے میں53 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جن میں سے 538 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ غزہ کی مجموعی آبادی 20 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔

ویکسین غزہ تک پہنچانے پر اسرائیلی سیاستدانوں نے تنقید کی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

فلسطینی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ پہنچنے والی ویکسین کی اس کھیپ میں ایک ہزار افراد کو ٹیکے لگانے کے لیے خوراک موجود ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں روس کی تیارکردہ اسپتنک فائیو ویکسین فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے حماس کے زیر انتظام علاقے غزہ تک پہنچانے پر دائیں بازو کے اسرائیلی سیاستدانوں نے تنقید کی ہے۔

غزہ کی مجموعی آبادی 20 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔(فوٹو وفا)

فلسطینی عہدیداروں نے الزام لگایا ہے کہ یہ ویکسین پیر کے روز یہاں پہنچانے کا منصوبہ تھا جسے اسرائیل کی جانب سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔
فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی رابطہ دفتر کوگاٹ اور فلسطینی وزارت صحت کے عہدیداروں نے بتایا  ہےکہ کورونا  ویکسین بدھ کے روز غزہ کی سرحد پر لے جائی گئی تھی اور اگلے دن غزہ کے علاقے میں پہنچا دی جائے گی۔
 

شیئر: