مکہ میں شیشہ فراہم کرنے والے قہوہ خانے کے خلاف کارروائی
’قہوہ خانے سے 72 شیشہ، فلیور اور دیگر تمام سامان ضبط کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے شیشہ فراہم کرنے والے قہوہ خانے کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الشرائع میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیم کو اطلاع ملی کہ علاقے میں ایک قہوہ خانہ خفیہ طور پر گاہکوں کو شیشہ فراہم کر رہا ہے۔
اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی اور قہوہ خانہ میں کام کرنے والے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔
کیفے 72 شیشہ، فلیور اور تمام سامان ضبط کیا گیا ہے۔
دوسری طرف ریاض میں ایس او پیز کی خلا ف ورزی پر 259 دکانوں کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔
وزارت افرادی قو ت کی ٹیموں نے گزشتہ ہفتہ 2500 تفتیشی دورے کیے ہیں۔
وزارت کے ریاض میں واقع دفتر نے کہا ہے کہ ’جن دکانوں کے خلا ف کارروائی ہوئی ہے ان میں سے بعض ضابطوں کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے‘۔
’بعض دکانوں میں سعودائزیشن نہیں تھی جبکہ بعض کا لائسنس ختم تھا ‘۔