Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد حریری کی شیخ زاید سے ملاقات، امارات کا لبنان کی حمایت کا اعادہ

لبنان کی موجودہ صورتحال اور نئی حکومت بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی (فوٹو: وام)
دبئی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے لبنان کے نامزد وزیراعظم سعد حریری کے ساتھ ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے لبنانی لوگوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ ’امارات نے لبنان کے لوگوں کی ’اتفاق، استحکام اور ترقی‘ کرنے کی خواہشات کی حمایت کی۔‘
جمعے کو ہونے والی اس ملاقات میں لبنان کی موجودہ صورت حال اور نئی حکومت بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔

 

دبئی کے ولی عہد نے کہا کہ ’ان کی خواہش ہے کہ لبنان میں ایسی حکومت بنے جو قومی مفاہمت کو ترجیح دے، تفریق کو ختم کرے اور موجودہ چیلنجز پر قابو پائے۔‘
دونوں اطراف سے باہمی تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے علاوہ کورونا کی وبا سے نمٹنے پر بھی گفتگو کی گئی۔
سعد حریری نے کورونا وائرس سمیت تمام معاملات پر امارات کی حمایت کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے امارات کے مریخ کے کامیاب مشن پر شیخ محمد بن زاید النہیان کو مبارک باد دی۔

شیئر: