سنیچر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ 6 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے سابق چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کنگز نے 122 رنز کا ہدف 14 اوور میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے دو قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے۔ کراچی کنگز کی جانب سے جو کلارک نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
ان کی اننگز میں چھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ عثمان شنواری کی گیند پر اعظم خان نے ان کا کیچ لیا۔ اوپنر بابر اعظم 24 رنز بنانے کے بعد حسنین کی بال پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل 6: کراچی کنگز کرے گا اب اپنے اعزاز کا دفاعNode ID: 540801
-
سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیا اس بار پھر دھوکہ دے گی؟Node ID: 541871
-
پاکستان سپر لیگ 6: کس سکواڈ میں کتنا ہے دم؟Node ID: 542726
کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا۔ شرجیل خان صرف چار رنز بنانے کے بعد محمد حسنین کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے دو جبکہ عثمان شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کراچی کنگز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس طرح کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لیے 122 رنز کا ہدف ملا۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جارحانہ بلے بازی کرنے والے کرس گیل نے 24 گیندوں پر سب سے زیادہ 39 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کپتان سرفراز احمد اور ٹام بینٹن نے اننگز کا آغاز کیا۔ ٹام بینٹن صرف پانچ رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اپنی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کرنے والے کپتان سرفراز احمد بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف سات رنز بنانے کے بعد عامر یامین کی گیند پر وکٹ کیپر کلارک کو کیچ دے بیٹھے۔ اعظم خان 17 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار بیٹھے اور کیچ آؤٹ ہوگئے۔
Was this the wicket that changed the match?@henrygayle left confused and back to the pavilion!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvQG pic.twitter.com/ELx0oHYB6j
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2021