مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں 200 ملین سے زیادہ عربی بولنے والے موجود ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
21 فروری کو مادری زبان کا عالمی دن کے موقع پر عربی زبان کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق اکھٹے کیے گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اگر آپ زبان سے واقف نہیں ہیں تو یہ آپ کو حیرت میں ڈال سکتے ہیں۔
عربی بولنے والے
عربی ان 22 ممالک کی سرکاری زبان ہے جو عرب لیگ تشکیل دیتے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں 200 ملین سے زیادہ عربی بولنے والے موجود ہیں۔
سا می زبان
عربی ایک سامی زبان ہے۔ دوسری سامی زبانوں میں عبرانی اور شام کی قدیم زبان شامل ہیں۔
انگریزی الفاظ
انگریزی کے بہت سے الفاظ عربی منبع کے ہیں۔ مثال کے طور پر الجبرا، غول، شربت، کافی اور بہت کچھ ۔ ہسپانوی زبان میں عربی زبان کے الفاظ بھی موجود ہیں جیسے چینی اور تکیہ۔
بڑے حروف نہیں
عربی حروف تہجی کسی بڑے حرف پر مشتمل نہیں ہیں تاہم عربی حروف مختلف شکلوں میں آتے ہیں اور اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آیا یہ لفظ، لفظ کے آغاز، وسط یا آخر میں آتا ہے۔
عربی لہجے
عربی لہجے کی بہت سی اقسام ہیں۔ مختلف ممالک اور علاقوں سے بولنے والے ایک دوسرے کے لہجوں کوسمجھنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
الفاظ کا ماہرانہ استعمال
عربی میں محبت کے لیے 11 سے زیادہ الفاظ اور اونٹ کے لیے سیکڑوں الفاظ ہیں جن میں ’الجفول‘ ہے جس کا مطلب ایک اونٹ جو کسی بھی چیز سے گھبراتا ہے اور ’الحارب‘ ایک ایسی اونٹنی ہے جو دوسروں سے بہت آگے چلتی ہے۔