Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 315 نئے کیسز، چار اموات

سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز ایک ماہ سے مسلسل 300 سے زیادہ سامنے آ رہے ہیں۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ’ اتوار کو گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 315 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 349 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید چار مریض چل بسے۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 461 ہو گئی ہے۔‘

کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد دو ہزار 451 ہے(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد دو ہزار 451 ہے، جن میں سے 508 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 177 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 57 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 مکہ ریجن میں کورونا کے 28 مریض سامنے آئے جبکہ الباحہ ریجن میں 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے(فوٹو ایس پی اے)

 مدینہ منورہ  ریجن میں آٹھ، عسیر ریجن میں چھ، تبوک ریجن میں پانچ، الجوف اور نجران ریجن میں تین، تین، حائل اور الحدود الشمالیہ ریجن میں دو، دو جبکہ جازان ریجن میں ایک مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 75 ہزار 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 66 ہزار 94 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: