جدہ میں ہم وطن کے قاتل یمنی کو سزائے موت
جمعرات 25 فروری 2021 19:36
سعودی عرب میں جان کے بدلے جان کا اسلامی قانون نافذ ہے- (فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ہموطن کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر جمعرات کو جدہ میں یمنی شہری کو سزائے موت دے دی گئی-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے توجہ دلائی کہ یمنی شہری بشار حاتم احمد العدنی نے اپنے ہموطن جہاد فضل عبداللہ آل زید کو جسم کے نازک حصے پر وار کرکے ہلاک کردیا تھا- بشار واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا- سیکیورٹی فورس نے اسے تلاش کرکے گرفتاری کے بعد فوجداری کی عدالت میں پیش کردیا تھا-
وزارت داخلہ نے بتایا کہ فوجداری کی عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر بشار العدنی کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا تھا- سعودی عرب میں جان کے بدلے جان کا اسلامی قانون نافذ ہے- اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی فوجداری عدالت کے فیصلے کی توثیق کردی تھی- آخر میں ایوان شاہی سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری ہوگیا تھا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں