Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیڈی گاگا کے کتے چوری، ڈھونڈنے پر انعام کا اعلان

بل ڈاگ کے مالکان سوشل میڈیا پر اپنے فرانسیسی کتوں کی تصاویر ڈالنے سے اجتناب کریں۔ (فوٹو: نیویارک ٹائمز)
مشہور پاپ سپر سٹار لیڈی گاگا کا فلم شوٹنگ کے دوران دو کتے چور ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنے فرانسیسی کتوں کو ڈھونڈنے پر پانچ لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
روئٹرز کے مطابق پولیس اور گلوکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ لاس اینجلس میں ایک جھگڑے کے دوران ان کا فرانسیسی بل ڈوگز چوری ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
گلوکارہ کے کتے اٹلی کے شہر روم میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران چوری ہوئے۔ اس حوالے سے انہوں نے ذاتی طور پر کوئی موقف نہیں دیا۔
تاہم لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس بات کی تصدیق بھی سامنے آئی ہے کہ بدھ کی شب ہالی ووڈ کے بونیٹا ایونیو پر  30 سالہ شخص سے بندوق کی نوک پر دو فرانسیسی بل ڈاگ کتے چھین لیے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص جس کی شناخت متعدد میڈیا رپورٹ میں لیڈی گاگا کے کتے کی دیکھ بھال کرنے والے کے طور پر بتائی گئی ہے، واقعے کے دوران اس شخص کو نیم خودکار پستول سے گولی مار دی گئی ہے اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔
گذشتہ مہینوں میں امریکہ میں فرانسیسی بل ڈاگز کی متعدد چوریوں کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔
لیڈی گاگا کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ گلوکارہ نے سب سے درخواست کی ہے کہ جسے بھی کتے کے بارے میں پتہ چلے وہ ای میل کے ذریعے رابطہ کرے تاکہ انہیں ان کا پالتو کتا واپس مل سکے اور اس کے بدلے میں انعام وصول کر لے۔

گذشتہ مہینوں میں امریکہ میں فرانسیسی بل ڈاگز کی متعدد چوریوں کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے (فوٹو: اے ایف پی)

جنوری میں سین فرانسیسکو میں ایک خاتون پر کچھ چوروں نے حملہ کیا تھا اور ان سے فرانسیسی بل ڈاگ کا بچہ چرا لیا تھا۔
امریکہ کینال کلب کے ترجمان برینڈی ہنٹر نے بتایا کہ چپٹی ناک والے فرانسیسی نسل کے یہ کتے جنھیں اکثر ہزاروں ڈالرز میں بھی فروخت کیا جاتا ہے کافی لمبے عرصے سے چوروں کے نشانے پر ہیں کیونکہ یہ مہنگی نسل کے کتے ہوتے ہیں اور ان کی افزائش کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
اس کے لیے اکثر درخواست کی جاتی رہی ہے کہ بل ڈاگ کے مالکان سوشل میڈیا پر اپنے فرانسیسی کتوں کی تصاویر ڈالنے سے اجتناب کریں خاص طور پر اگر شئیر کی جانے والی تصاویر میں ان کی رہائش کے بارے میں معلومات کی نشاندہی ہو رہی ہو۔

شیئر: