Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتیاط کے پیشں نظر مزید 5 مساجد عارضی طور پر بند   

گزشتہ 19 دنوں میں 141 مساجد کی سینیٹائزنگ کے بعد کھولا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
وزارت اسلامی امورکی جانب سے مملک کے چار شہروں میں مزید 5 مساجد کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ مذکورہ مساجد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔
ویب نیوز ’سبق ‘ نے وزارت اسلامی امور کی جانب سے کہا ہے کہ گزشتہ 19 دنوں میں مملکت کے مختلف ریجنز میں 158 مساجد کو عارضی طور پر بند کرنے کے بعد انہیں کورونا سے محفوظ بنانے کےلیے مکمل طور پر سینیٹزکرکے 141 مساجد کو کھول دیا گیا۔
وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاض ریجن کی کمشنری ضرما میں آنے والے تین افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ مکہ مکرمہ ریجن کی ایک مسجد میں2 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے تھے۔
الجوف ریجن کے سکاکا شہر کی دو مساجد میں 7 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ بلجرشی کمشنری میں ایک مسجد میں آنے والے شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسجد کو عارضی طور پر بند کرکیا گیا تھا۔

کورونا کے مریض کی تصدیق ہونے پر مسجد کو مکمل سینیٹائز کیاجاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

جن مساجد میں کورونا کے مریضوں کی تصدیق ہوتی ہے انہیں عارضی طورپربند کرنے کے بعد ان میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کرنے اورمکمل صفائی کےکھول دیا جاتاہے تاکہ دیگر نمازی اس وائرس سے متاثر نہ ہوں ۔
واضح رہے سعودی وزارت اسلامی امور کی جانب سے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کےلیے وزارت صحت کی مقرر کردہ ایس اوپیز پر عمل کرنے کی سختی سے پابندی کرائی جارہی ہے۔

 ایس اوپیز کے تحت نماز کے لیے اپنی جائے نماز لے جانا لازمی ہے(فوٹو، ایس پی اے)

اس ضمن میں نمازیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ نماز کے لیے آتے وقت اپنی جائے نماز ساتھ لائیں جن افراد کے پاس جائے نماز نہیں ہوتی وہ مساجد کے داخلی دروازے پررکھی ہوئی پلاسٹک کی جائے نماز استعمال کرتے ہیں جنہیں بعدازاں تلف کردیاجاتا ہے۔
مساجد میں صفوں کے درمیان سماجی فاصلے کے اصول اور ماسک کی پابندی پربھی سختی سے عمل کیاجارہا ہے تاکہ کورونا سے محفوظ رہا جاسکے۔

شیئر: