سعودی کسٹم کے افسران نے دمام کنگ عبدالعزیز بندرگاہ سے شراب کی 1370 بوتلوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا ئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی کسٹم نے بیان میں کہا کہ شراب کی بوتلیں سریوں کے اندر انتہائی مہارت سے چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔ تفتیشی کارروائی کے دوران شراب برآمد کرلی گئی۔
سعودی کسٹم نے بتایا کہ شراب کی بوتلوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے میں مشرقی ریجن کی پولیس نے تعاون کیا ہے۔
شراب کی بوتلیں وصول کرنے والے بھی گرفتار کرلیے گئے۔ ان کا تعلق دو عرب ملکوں سے ہےْ دونوں دمام میں رہائش پذیر تھے۔