عرب اتحاد نے سعودی دارلحکومت ریاض کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ خمیس مشیط، جازان اور جنوبی ریجن میں بھیجے جانے والے چھ ڈرونز حملے بھی ناکام بنائے گئے۔
ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
ابہا ایئر پورٹ کو حوثیوں نے کب کب نشانہ بنانے کی کوشش کیNode ID: 542851
-
خمیس مشیط پر حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکامNode ID: 544456
ویب نیوز سبق اور ایس پی اے کے مطابق ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے سنیچرکی رات یمن سے بیلسٹک میزائل داغا گیا جس کا ہدف ریاض تھا تاہم اتحادی فورسز کی ایئر کمان اینڈ کنٹرول نے راڈار پر میزائل کی نشاندہی ہوتے ہی اسے فضا میں تباہ کردیا۔
اطلاعات کے مطابق فضا میں میزائل کو تباہ کیے جانے سے ہونے والا دھماکہ اہل ریاض نے بھی سنا۔
حوثی ملیشیا نے خمیس مشیط شہر کی طرف چار ڈرونز، جازان کی شہری آبادی اور جنوبی ریجن کو نشانہ بنانے کے لیے ایک، ایک ڈرون روانہ کیا تھا جنہیں فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی فضائیہ نے حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی ایک کوشش کو ناکام بنایا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ ’حوثیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے بوبی ٹریپ ڈرونز کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے‘۔
’حوثی باغی شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں جو جنگی جرائم کے مترادف ہے‘۔
فيديو | يكشف تدمير #التحالف لهجوم باليستي من الميليشيا الحوثية تجاه #الرياض#الإخبارية pic.twitter.com/JZOrG6R2A6
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) February 27, 2021