ابہا ایئر پورٹ کو حوثیوں نے کب کب نشانہ بنانے کی کوشش کی
ابہا ایئر پورٹ کو حوثیوں نے کب کب نشانہ بنانے کی کوشش کی
ہفتہ 20 فروری 2021 20:41
حوثی باغی 2016 سے ابہا ایئرپورٹ پر حملے کررہے ہیں(فوٹو الشرق الاوسط)
ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشتگرد سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسلسل حملے کرکے شہریوں اور سول تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حوثیوں کی یہ سرگرمیاں غیراخلاقی ہیں اور بین الاقوامی قانون کے منافی ہیں-
اخبار 24 نے عرب اتحاد برائے یمن کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ حوثی باغی 2016 سے ابہا ایئرپورٹ پر حملے کررہے ہیں اور عرب اتحاد ان حملوں کو ناکام بنا رہا ہے۔
14 فروری 2016 کو ابہا ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جسے ناکام بنایا گیا۔
11 اپریل 2018 کو ایرانی ساختہ ڈرون سے ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
26 مئی 2018 کو عرب اتحاد نے ابہا ایئرپورٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنائی۔
12 جون 2019 کو ایئرپورٹ کے استقبالیہ ہال پر کروز میزائل سے حملہ کیا گیا جس سے چھبیس شہری زخمی ہوئے۔ یمن، انڈیا اور سعودی عرب کی تین خواتین اور دو سعودی بچے زخمیوں میں شامل تھے۔
23 جون 2019 کو ایئرپورٹ کی کارپارکنگ پر ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا جس سے ایک شہری ہلاک اور سات زخمی ہوئے تھے۔
2 جولائی 2019 کو ڈرون سے ایئرپورٹ پر حملہ کیا گیا جس سے نو شہری زخمی ہوئے۔
28 اگست 2019 کو حوثیوں نے کروز میزائل سے ایئرپورٹ پر حملہ کیا تھا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
30 اگست 2020 کو عرب اتحاد نے ایئرپورٹ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کو روکا۔ ملبے کے کچھ ٹکڑے ایئرپورٹ پر گر گئے تھے۔
10 فروری 2021 کو حوثیوں کے ایئرپورٹ حملے میں ایک مسافر طیارہ متاثر ہوا۔
13 فروری 2021 کو عرب اتحاد نے ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنائی۔
16 فروری 2021 کو عرب اتحاد نے ابہا ایئرپورٹ پر حوثیوں کے بارودی ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی مار گرایا۔