Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی پہلی بندرگاہ العقیر کی بحالی کا پروگرام

العقیر بندرگاہ قدیم زمانے میں بے حد اہم تھی۔ (فوٹو: العربیہ)
سعودی محکمہ آثار قدیمہ نے کہا ہے کہ  سعودی عرب کی پہلی بندرگاہ العقیر کی 2021 کے دوران اصلاح ومرمت کرائی جائے گی۔
یہ بندرگاہ خلیج کے ساحل پر واقع ہے اور محکمہ اسے اس سال اپنی اس فہرست میں شامل کر چکا ہے جن کی اصلاح و مرمت کرائی جائے گی۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ نے بتایا کہ ان دنوں اہم تاریخی مقامات کی اصلاح و مرمت کا بڑا پروگرام نافذ کیا جا رہا ہے۔

العقیر بندرگاہ میں کسٹم آفس قومی آثار کے ریکارڈ پر آ چکا ہے۔ (فوٹو: العربیہ)

العقیر بندرگاہ کی اصلاح و مرمت کا فیصلہ اس وجہ سے کیا گیا ہے کیونکہ یہ سعودی عرب کی پہلی بندرگاہ ہے۔ 
محکمہ  آثار قدیمہ نے بتایا کہ العقیر بندرگاہ قدیم زمانے میں بے حد اہم تھی۔ اس نے پورے علاقے کی تاریخ میں موثر کردارادا کیا ہے- یہاں تاریخی کھدائیوں سے اس کے ثبوت ملے ہیں- 
آثار قدیمہ کی ٹیم نے الحقیر کے علاقے میں ایک اسلامی طرز تعمیر کی آئینہ دار رہائشی عمارت دریافت کی ہے۔ جس کا تعلق تیسری یا چوتھی صدی ہجری سے ہے۔

یہ قدیم عمارتوں کی بنیادوں پر بنائی گئی تھی(فوٹو: العربیہ)

یہ قدیم عمارتوں کی بنیادوں پر بنائی گئی تھی جن کا تعلق اسلام کی آمد سے پہلے والے دور سے ہے۔ 
محکمہ آثار قدیمہ نے بتایا کہ العقیر بندرگاہ میں کسٹم آفس قومی آثار کے ریکارڈ پر آ چکا ہے۔ 1418ھ کے دوران تعمیر ہونے والا گورنر ہاؤس اور سرکاری عمارتیں بھی اصلاح و مرمت کے پروگرام کا حصہ ہیں۔ 
یاد رہے کہ محکمہ آثار قدیمہ نے گزشتہ برس 14 تاریخی عمارتوں کی اصلاح و مرمت کرائی تھی جو مملکت کے مختلف علاقوں میں واقع ہیں۔ 

شیئر: