سعودی عرب میں ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ دارلحکومت کے ایک محلے میں موبائل شو روم پر ڈاکہ ڈالنے والے دو سعودی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ مقامی نوجوانوں نے پستول دکھا کر موبائل شو روم پر ڈاکہ ڈالا تھا اور پچاس موبائل سیٹ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
ترجمان کا کہنا کہ پولیس نے حلیے کی مدد سے دونوں حملہ آوروں کو شناخت کرکے گرفتار کیا ۔ دونوں عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں۔
پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔