Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہین کی نایاب نسلوں کی افزائش کا پروگرام

حکومت نے مقامی سطح پر شاہین کو پکڑنے پر عرصہ پہلے پابندی عائد کی۔ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب نے شکرے اور پہاڑی شاہین کی نایاب نسل کی بقا اور افزائش کے لیے قدرتی ماحول فراہم کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق یہ دونوں ایسے پرندے ہیں جن کا عربوں کے ساتھ قدیم تعلق ہے۔ ان پرندوں کی پرورش اور انہیں شکار سمیت مختلف مقاصد کے لیے استعمال کرنا عرب ثقافت کا حصہ رہا ہے۔
سعودی عرب میں ‌مقامی سطح پر شکرے اور پہاڑی شاہین کی آباد کاری کے لیے فالکن کلب کی طرف سے ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد مملکت میں شاہین کی نایاب ہوتی نسل کو بچانا اور انہیں مناسب اور متوازن ماحول فراہم کرنا ہے۔
سعودی عرب جنگلی حیات کے لیے موزوں، متنوع اور قدرتی ماحول کا حامل ملک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں پر شاہین اور دوسرے پرندوں کی نسلوں کی بقا کے لیے کام کیا جا سکتا ہے۔
قومی مرکز برائے تحفظ جنگلی حیات ادارہ بھی نایاب ہونے والے پرندوں کی نسل بچانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

’شاہین کی نایاب نسل کو بچانے کے لیے حکومت نے ’ہدد‘ پروگرام جاری کیا ہے‘ (فوٹو: العربیہ)

حکومت نے مقامی سطح پر شاہین کو پکڑنے پر اس وقت پابندی لگائی جب شکرے اور پہاڑی شاہین کی نسل میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی۔
 حکومت نے شاہین کی ان دونوں اقسام کو بچانے کے لیے ’ھدد‘ پروگرام کا اطلاق کیا جس کا مقصد شکرے اور پہاڑی شاہین کی دوبارہ آباد کاری اور ان کی نسل کو پروان چڑھانا ہے۔

شیئر: