پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا 12ویں میچ میں آج منگل کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکت دے دی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 157 رنز کا ہدف تین اوورز قبل ہی پورا کر لیا۔ آصف علی 16 اور حسین طلعت ایک سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ایلکس ہیلز اور پال سٹرلنگ نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا۔ دونوں اوپنرز کے درمیان 76 رنز کی شراکت داری بنی۔ جس کے بعد ایلکس ہیلز 23 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
مزید پڑھیں
-
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کورونا کا شکار، میچ ملتوی
Node ID: 545306
-
پی ایس ایل کھیلنے والے مزید دو غیرملکی کھلاڑی کورونا کا شکار
Node ID: 545531
اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری گرنے والی وکٹ پال سٹرلنگ کی تھی جو 33 گیندوں پر 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر بولڈ ہوئے۔
تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اپنا پہلا میچ کھیلنے والے روحیل ںذیر تھے، انہوں نے 34 رنز بنائے اور ڈیل سٹین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد شاداب خان بھی 23 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے صائم ایوب اور کیمروں ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن حسن علی کے پہلے اوور میں ہی صائم ایوب پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد کیمرون ڈیلپورٹ کو بھی فہیم اشرف نے بولڈ کر دیا۔ وہ ایک رن ہی بنا پائے۔ اس کے بعد حسن علی نے فاف ڈو پلیسی کو بھی ایل بی ڈبلیو کر دیا۔
جبکہ اعظم خان صرف چار رنز بنا کر ہی فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد بین کٹنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکور کو کچھ آگے بڑھایا ہی تھا کہ وہ 23 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر سٹیمپ ہو گئے۔
You don't mess with @SarfarazA_54
6️⃣6️⃣6️⃣6️⃣#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #IUvQG pic.twitter.com/CdwVF30U1v
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 2, 2021
تاہم سرفراز احمد نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور 31 گیندوں پر اہنی نصف سینچری مکمل کی۔ انہوں نے افتخار احمد کو ایک اوور میں چار چھکے بھی لگائے۔ جبکہ محمد نواز کے ساتھ مل چھٹی وکٹ کی شراکت میں 68 رنز بھی بنائیں۔ وہ 54 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ساتواں نقصان زاہد محمود کی صورت میں اٹھانا پڑا جو پانچ رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ جبکہ محمد نواز 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے فہیم اشرف نے تین اور حسن علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے آج کا میچ پیر کے روز شیڈول تھا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے میچ کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں مزید دو غیر ملکی کھلاڑیوں اور ایک مقامی سٹاف رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان کیا ہے۔
منگل کو کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا ہے کہ ’آج منگل کی شام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ 244 پی سی آر ٹیسٹ کرائے ہیں۔ ان میں سے تین مثبت ہیں۔ ان میں سے دو غیرملکی کھلاڑی ہیں جبکہ ایک مقامی سٹاف ہیں۔ یہ تینوں افراد اور فواد احمد دس دن تک قرنطینہ میں رہیں گے۔‘
’جمعرات کو دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ ببل میں 300 کے لگ بھگ افراد ہیں۔ نیشنل سٹیڈیم کے سٹاف کے بھی ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ فواد احمد کا آج شام دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔‘
پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی چار میچز کھیل کر چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ پشاور نے تین میچز جیتے جبکہ ایک میں اسے شکست ہوئی۔
آج کی فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اس نے چار میچز کھیلے ہیں جن میں سے تین اس نے جیتے ہیں جبکہ ایک میچ وہ ہاری ہے۔ اس طرح اسلام آباد کے چھ پوائنٹس ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کے بھی چھ پوائنٹس ہیں لیکن وہ اپنے رن ریٹ کی وجہ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز نے چار میچز کھیلے، تین میں فتح سمیٹی جبکہ ایک میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی پہلے نمبر پر ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)