آسٹریا میں سعودی سفیر اور ویانا میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں میں مملکت کے مستقل مندوب شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان نے کہا ہے کہ اگر ایران کے خطرات کو فیصلہ کن انداز میں قابو نہ کیا گیا تو خطہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا عدم استحکام کا شکار ہوجائے گی'
العربیہ نیٹ کے مطابق شہزادہ عبداللہ بن خالد نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی گورنرز کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ ایران کی اشتعال انگیزیوں اور استحصال کی پالیسیوں کو روکنے کے لیے ٹھوس موقف اختیار کرے۔
سعودی مندوب نے زور دے کر کہا کہ ایٹمی پلانٹس سے متعلق گارنٹی نظام کے تحفظ کا فرض آزمائش میں آگیا ہے۔ اس کے ذمہ دار گورنرز کونسل کے رکن ممالک ہیں۔
سعودی مندوب نے مزید کہا کہ ایران ایٹمی استحصال کی پالیسی پر گامزن ہے اور وہ ایٹمی طاقت بننے کی راہپر چل رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی گورنرز کونسل میں35 ممالک شامل ہیں۔
کونسل کا کہنا ہہے کہ اسے ایران سے اس کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ٹھوس سوالات کے جوابات مطلوب ہیں۔ کونسل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی تک اسے سوالات کے معتبر جوابات نہیں ملے۔