کورونا ویکسینیشن سینٹرز میں توسیع کی جائے گی
ویکسینیشن کے لیے صحتی ایپ پر رجسٹر کرانا ضروری ہے(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت کے تمام علاقوں میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز میں مزید توسیع کی جائے گی۔
ویب نیوز سبق نے وزارت صحت کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مملکت کے شہریوں اور یہاں رہنے والے غیر ملکیوں کی صحت کی حفاظت کے لیے کورونا ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے۔
کورونا ویکسینیشن کے لیے وزارت کی صحتی ایپ پر رجسٹر کرنا ضروری ہے جس کے ذریعے ویکسین لگوانے والے کو اس کے قریبی سینٹر سے وقت دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کورونا ویکسینیشن سینٹر کا آغاز مکہ ریجن کے شہر جدہ سے کیا گیا تھا بعدازاں ریاض ، مشرقی ریجن میں سینٹرز کھولے گئے۔
مملکت میں اس وقت فائزر بائیونٹیک ویکسین لگائی جارہی ہے جس کی دوخوراکیں دی جاتی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پہلی خوراک لگانے کے 21 دن بعد دوسری خوراک کا شیڈول جاری کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ سععودی عرب نے کووڈ 19 ویکسین مہم کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 اور دوسرا مرحلہ جمعرات 18 فروری میں شروع کیا گیا تطا اب تک دس لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔