Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور مدینہ میں چوری کی وارداتیں، غیر ملکی گرفتار

ملزمان نے کمیونیکیشن ٹاور سے 40 بیٹریاں چوری کی تھیں۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں پولیس نے ریاض اور مدینہ منورہ میں وری کی وارداتوں میں ملوث غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
 مدینہ منورہ پولیس نے کمیونیکیشن ٹاور میں چوری کی واردات کرنے والے دو مقیم غیرملکیوں کو حراست میں لیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا کہ مقیم غیرملکیوں نے کمیونیکیشن ٹاور کے آٹھ مقامات سے 40 بیٹریاں چوری کی تھیں۔
 ترجمان نے کہا کہ شکایت درج کرائے جانے پر واردات کرنے والوں کو شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ ان میں سے ایک کا تعلق یمن اور دوسرے کا مصر سے ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں غیرملکیوں کو مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تعمیراتی سامان اور آلات چوری کرنے والے چار ایشیائی باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے ریاض کے متعدد محلوں میں زیر تعمیر عمارتوں سے سامان اور آلات چوری کیے تھے۔ 
زیر حراست چاروں ملزمان پاکستانی ہیں ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

شیئر: