Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین پر نازیبا جملے کسنے والے نوجوان کی گرفتاری کا حکم

پراسیکیوٹرجنرل نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کا نوٹس لیا ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ادارہ پراسیکیوش کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹرجنرل کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے خواتین پر نازیبا جملے کسنے والے نوجوان کو گرفتار کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔ 
ویب نیوز سبق نے ادارہ پراسیکیوشن کے ذرائع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ادارے کو وہ وڈیو موصول ہوئی جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک نوجوان راہ چلتی دو خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے انتہائی نازیبا جملے کہہ رہا ہے۔  
پراسیکیوٹر جنرل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے احکامات صادر کیے۔  پراسیکیوٹر جنرل نے ملزم کے خلاف فوجداری کا مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ 
 ذرائع کا کہنا تھا کہ مملکت میں قانون سب کےلیے یکساں ہے۔ کسی کو اس بات کی اجازت قطعی طورپر نہیں دی جاتی کہ وہ کسی سے امتیازی یا غیر اخلاقی سلوک کرے۔ 
واضح رہے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان نے دو خواتین پر انتہائی غلط انداز جملے کسے تھے جو غیر اخلاقی تھے جس پر فوری طور پر ایکشن لیا گیا۔ 

شیئر: