Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے قبل جازان کا سیاحتی حجم 2.8 ارب ریال تھا

مہم جوئی کے شوقین خاص طورپر جازان کا رخ کرتے ہیں(فوٹو، سوشل میڈیا)
جازان چیمبرآف کامرس کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ماجد الجوھری کا کہنا ہے کہ کورونا سے قبل سال 2019 میں جازان میں سیاحت کی مد میں 2.8 ارب ریال سے زائد آمدنی ہوئی۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے ڈاکٹر ماجد الجوھری کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ موسم بہار میں جازان ریجن کے مناظر انتہائی دیدہ زیب ہوتے ہیں جن سے لطف اندوز ہونے کےلیے مملکت کے تمام علاقوں سے سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں۔
کورونا وائرس کی وبا سے قبل سیاحتی سیزن کے دوران جازان ریجن کے ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹ کی بکنگ سو فیصد تھی جس کی بنیادی وجہ علاقے کا خوبصورت موسم اور دلفریب مناظر ہیں۔

 جازان کے خوبصورت مناظر سیاحوں کو اپنی جانب مبذول کراتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

ڈاکٹر الجوھری نے مزید کہا جازان ریجن میں سیاحت کا بنیادی سبب وہاں پائے جانے والے سمندری جزیرے جن میں سرفہرست جزیرہ فرسان ہے جس کے دلفریب مناظر کا کوئی ثانی نہیں جبکہ سفاری اور پہاڑی علاقے میں مہم جوئی کے شوقین بڑی تعداد میں آتے ہیں۔
جازان میں 63 معیاری ہوٹلز ہیں جن میں کمروں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 891 ہے جبکہ ہوٹل کا ایک دن کا  اوسط کرایہ 356 ریال ہے۔ 359 فرنشڈ کمپاونڈز میں 9 ہزار 74 فرنشڈ اپارٹمنٹس ہیں جن کا یومیہ کرایہ 245 ریال ہوتا ہے۔

 متعدد جزیروں میں جزیرہ ’فرسان‘ سیاحوں کے لیے سب سے پسندیدہ ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

ڈاکٹر الجوھری کا مزید کہنا تھا کہ جازان ریجن میں تفریحی سیاحتی مقامات کی کثرت کے باعث یہاں کا روڈ نیٹ ورک بھی کافی اہم ہے ۔ مختلف علاقوں کو باہمی جوڑنے کےلیے ریجن میں 6 ہزار 326 کلومیٹر روڈ نیٹ ورک ہے جبکہ مزید 11 سو کلومیٹر سڑکیں زیر تعمیر ہیں ۔
مختلف ریجنز اور شہروں سے جازان کے لیے سالانہ 23 ہزار فضائی فلائٹس آپریٹ ہوتی ہیں ۔ سال 2019 کے دوران 2.6 ملین مسافرفضائی ذریعے سے جازان آئے

شیئر: