Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعبان کا چاند آج اتوار کو افق پر نمودار ہو گا

فلکی علوم کے کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (فوٹو: سبق)
ماہ شعبان کا چاند آج اتوار کو سورج غروب ہونے کے بعد افق پر نمودار ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فلکی علوم کے کمیٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرہ نے کہا ہے کہ ’مطلع صاف ہونے کی صورت میں ہلال مجرد آنکھ سے دیکھا جا سکتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’فوٹوگرافی کا شوق رکھنے والوں کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ ہلال کی تصویریں بنائیں، ہلال افق پر مغرب کی جانب نظر آئے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’کل ہفتہ کو دوپہر ایک بجکر 21 منٹ پر ہلال کی ولادت ہوئی تاہم اس کا نظر آنا ممکن نہیں تھا۔‘
انجینیئر ماجد ابو زاہرہ  کے مطابق ’آنے والے دنوں میں چاند رات کے وقت  زیادہ سے زیادہ مدت کے لیے نمودار رہے گا جبکہ ستاروں کی رصد کا شوق رکھنے والے ان دنوں میں رصد گاہوں سے آسمان کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔‘

شیئر: