Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشتر علاقے اتوار کو بھی گردو غبار کی زد میں

جنوبی اورمغربی علاقوں میں گردوغبار کی شدت میں کمی کی توقع ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ اتوار کو مملکت کے بیشترعلاقوں میں گردو غبار کا سلسلہ جاری رہے گا جس سے حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ 
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ اتوار کو گردو غبار کا سلسلہ مشرقی ریجن اور ریاض سے ہوتا ہوا نجران، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے بعض علاقوں کو بھی متاثر کرے گا۔ 
مرکز کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا کہ بحیرہ حمر میں ہوا کا رخ شمال سے شمال مغربی سمت ہو گا۔
مکہ مکرمہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ طریف اور رفحا کمشنری میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری تک رہے گا۔ 
دوسری جانب ویب نیوز عاجل نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ مملکت کے جنوبی اورمغربی علاقوں میں گردوغبار کی شدت میں آئندہ 24 گھنٹوں میں کمی ہونے کی توقع ہے۔
اتوارمکہ مکرمہ ریجن کے بالائی علاقے گردو غبار سے متاثر ہوسکتے ہیں تاہم ریاض سے غبار آلود ہوائیں بتدریج کم ہو جائیں گی۔ 

شیئر: