پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سامنے آنے کے بعد بیشتر تعلیمی اداروں کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ ایک سال سے تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر بحال نہیں کیا جاسکا جس کے باعث کبھی آن لائن امتحانات لیے گئے تو کبھی طلبہ کو گزشتہ نتائج پر پروموٹ کر دیا گیا تاہم اس بار وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اعلان کر چکے ہیں کہ بغیر امتحان لیے طلبہ کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔
تعلیمی اداروں پر ایک بار پھر پابندیاں عائد کرنے کے بعد پاکستان میں طلبہ کیمبرج امتحان منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
آن لائن امتحانات کا مطالبہ: ’صحت سے سمجھوتہ نہ کریں‘Node ID: 532046
-
پنجاب کی یونیورسٹیوں کے طلبہ آن لائن امتحانات پر بضد کیوں؟Node ID: 536026
-
آن لائن یا ان کیمپس امتحانات کا طریقہ کار کیا ہوگا؟Node ID: 536121
طلبہ کا موقف ہے کہ کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے کورس کا آدھا حصہ بھی مکمل نہیں ہوا۔
لاہور کے کوئین میری کالج کی طالبہ عائشہ رزاق نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’تعلیمی ادارے بند ہونے کے باعث آدھا کورس بھی مکمل نہیں ہوا جبکہ آن لائن کلاسز میں بھی بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس طرح گزشتہ سال گریڈ پریڈکشن کے تحت نتائج کا اعلان کیا تھا رواں برس بھی سکولز کیمبرج انٹرنیشنل کو طلبہ کا اسسمنٹ ریکارڈ بھیج کر نتائج کا اعلان کرے کیونکہ اس سال بھی طلبہ کو کورس مکمل کرنے کا وقت نہیں ملا۔
پاکستان میں کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات کو منسوخ کرنے کے حوالے سے طلبہ نے پیر کو لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔
کیمبرج امتحانات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ اس وقت ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
ثنا کریم نامی صارف نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’دس ممالک امتحانات کو منسوخ کر چکے ہیں تو ہم کس بات کا انتظار کر رہے ہیں؟‘
Exams have already been cancelled in 10 nations. What are you waiting for@Shafqat_Mahmood#cancelcieexams2021
— Sana Karim (@Isanakarim) March 15, 2021
دعا یوسفی لکھتی ہیں کہ ‘مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہمیں امتحان کیوں دینا پڑ رہے ہیں باوجود اس کے کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہمارا بیچ ہوا ہے، ہمیں انصاف چاہیے۔‘
I don’t understand why we have to give exams when we’re the batch that suffered the most because of covid. We want justice. We want the system to be fair #cancelcieexams2021 #cancelcaieexams2021 #CloseSchoolsNOW #cancelmocks2021 @DrMuradPTI @Shafqat_Mahmood
— Dua Yousafi (@DuaYousafi) March 15, 2021