Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کے لیے 2011 سے بند ویزے کھلنے جا رہے ہیں: شیخ رشید

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’جس دن کویت نے ایئرپورٹس کھول دیے ویزے بھی کھل جائیں گے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کویت کے لیے ویزے 2011 سے بند ہیں اور اب وہ کھلنے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ’میں عمران خان کی حکومت کی طرف سے آپ کو خوشخبری سنانے جا رہا ہوں کہ کویت کے ویزے کھلنے جا رہے ہیں۔‘
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’کویت کے لیے ویزے 2011 سے بند تھے اور اب یہ بحال ہونے جا رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ جس دن کویت نے ایئرپورٹس کھول دیے ویزے بھی کھل جائیں گے۔
ان کے مطابق ’لوگوں کو ویزوں سمیت روزگار کا مسئلہ تھا جو حل ہو جائے گا۔‘
گذشتہ ماہ اردو نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ خلیجی ممالک میں سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ان کی وزارت خصوصی اقدامات کر رہی ہے تاکہ ان کی مشکلات کم کی جا سکیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کو وزارت داخلہ سنبھالے قلیل عرصہ ہوا ہے مگر انہوں نے متعدد عوام دوست اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
ہم پاکستانی پاسپورٹ کی (ایکسپائری) مدت کو بڑھا کر دس سال کرنے لگے ہیں۔ روز بے چارہ مزدور آ جاتا تھا پاسپورٹ کی تجدید کے لیے۔ پانچ سال کا ان کا ویزا ہوتا ہے‘۔  
 

شیئر: