Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ مساجد کورونا کے باعث عارضی طور پر بند

سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے جمعرات کو مملکت کے  پانچ علاقوں میں پانچ  نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے پر پانچ مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بیان جاری کرکے کہا کہ گزشتہ 39 روز کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے مملکت بھر میں 311 مساجد بند کی گئی ہیں۔ ان میں سے 294 کو سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل کرنے پر کھول دیا گیا ہے۔
وزارت اسلامی امور نے نمازیوں اور مساجد کے منتظمین کو پھر تاکید کی ہے کہ وہ سب لوگوں کی صحت و سلامتی کا خیال رکھیں۔ اگر کوئی شخص کورونا وائرس کی علامتیں اپنے اندر محسوس کرے تو ایسی حالت میں مسجد کے  بجائے گھر پر ہی نماز ادا کرنے کا اہتمام کرے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: