کورونا کے باعث 8 ریجنوں میں 12 مساجد بند
کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب کے 8 ریجنوں میں 12 مساجد کو وقتی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ مساجد میں 12 نمازیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت اسلامی امور، دعوت وارشاد نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 38 دنوں میں مجموعی طور پر 306 مساجد کو بند کر دیا گیا تھا‘۔
’ان میں سے 287 مساجد کو سینیٹائز کے بعد کھول دیا گیا ہے جبکہ باقی کو بھی چند دن بعد کھولا جائے گا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جن مساجد کو بند کردیا گیا ہے وہ مکہ مکرمہ، مشرقی ریجن، شمالی حدود، عسیر الجوف، جازان، الباحہ اور نجران ریجنوں میں ہیں‘۔