لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سنیچر کو موٹروے گینگ ریپ کیس کے دونوں ملزمان کو سزائے موت سنا دی ہے۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو ایک ایک بار سزائے موت اور ایک ایک بار عمر قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو دفعہ 365 اے میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے ۔ دونوں ملزمان کو دفعہ 392 میں 14٫14سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ دونوں کو دفعہ 440 کے تحت پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
موٹروے زیادتی کیس ملزمان تک پولیس کیسے پہنچی؟Node ID: 504661
-
’سڑک پر بیٹیاں محفوظ نہیں، حکومت کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے‘Node ID: 504956
-
زیادتی کیس:عابد ملہی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظورNode ID: 510846
دونوں ملزمان کو دفعہ 337 ایف ون میں پچاس پچاس ہزار جرمانہ جب کہ 337 ایف 2 میں بھی 50 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے دفعہ 382 بی کے تحت دونوں ملزمان کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے لاہور کے کیمپ جیل میں کی۔
مقدمے کے ٹرائل کے دوران عدالت نے 37 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جو پراسیکیوشن کی جانب سے پیش کیے گئے۔ ان گواہان میں متاثرہ خاتون اور مقدمہ مدعی کا بیان بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال نو اور 10 ستمبر کی درمیانی شب لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر رنگ روڈ کے قریب گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جب ایک خاتون اپنے تین بچوں کے ساتھ موٹر وے پر رات گئے اس وجہ سے کھڑی تھیں کہ ان کی کار کا پیٹرول ختم ہوگیا تھا۔
اسی دوران دوافراد نے بچوں کے سامنے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں پولیس نے دونوں افراد کی شناخت عابد ملہی اور شفقت بگا کے نام سے کی۔
خاتون نے دونوں ملزمان کے گرفتاری کے بعد انہیں شناخت کر لیا تھا۔ واقعہ کے ایک ملزم شفقت عرف بگا کو پولیس نے ایک ہفتے کے اندر یعنی 14 ستمبر کو دیپالپور سے حراست میں لیا تھا، جبکہ تقریبا ایک مہینے کے بعد 12 اکتوبر کو عابد ملہی لاہور کے قریبی علاقے مانگا منڈی سے گرفتار ہوا تھا۔
ٹرائل کے دوران پیش کی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت ہوئی تھی۔
0 seconds of 4 minutes, 58 secondsVolume 90%Press shift question mark to access a list of keyboard shortcutsKeyboard ShortcutsShortcuts Open/Close/ or ?Play/PauseSPACEIncrease Volume↑Decrease Volume↓Seek Forward→Seek Backward←Captions On/OffcFullscreen/Exit FullscreenfMute/UnmutemDecrease Caption Size-Increase Caption Size+ or =Seek %0-9
0 seconds of 4 minutes, 58 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
Keyboard Shortcuts
Shortcuts Open/Close/ or ?
Play/PauseSPACE
Increase Volume↑
Decrease Volume↓
Seek Forward→
Seek Backward←
Captions On/Offc
Fullscreen/Exit Fullscreenf
Mute/Unmutem
Decrease Caption Size-
Increase Caption Size+ or =
Seek %0-9
دونوں ملزمان کا 25,25 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہوا تھا جس میں پولیس نے اپنی تفتیش مکمل کی تھی۔
پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم عابد ملہی سے پسٹل برآمد ہوا تھا جبکہ جس ڈنڈے سے گاڑی کے شیشے توڑے گئے تھے وہ ملزم شفقت بگا سے برآمد ہوا تھا۔
