Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کو مٹی کھانے سے کیسے روکیں؟

آپ گھر میں بیٹھے ہوئے اپنے بچے کو کھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھ رہے ہوں، اس دوران وہ اچانک مٹھی میں مٹی بھرے اور منہ میں ڈال لے، جیسے وہ کوئی مزیدار چیز کھانے لگا ہو۔
یقینا آپ گھبرا جائیں گے، لیکن اس کے بعد آپ کو کیا کرنا چاہیے؟
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ماہرین ایسی صورت حال میں پرسکون رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ کیونکہ بچوں میں یہ عام بات ہے کہ وہ ہر چیز اپنے منہ میں ڈالتے ہیں، بھلے وہ صحت کے لیے نقصان دہ ہی کیوں نہ ہو۔ اس لیے گھبرائیں مت، کیونکہ اس صورتحال کا سامنا ہر ماں کو کرنا پڑتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ’گندگی، ریت اور آلودہ مٹی کا کھانا بچوں میں مختلف بیماریوں یا کیڑوں کا سبب بن سکتا ہے۔ چونکہ ان اشیاء کا کوئی ذائقہ نہیں ہوتا ہے ، اس لیے زیادہ تر بچے اسے فوری طور پر منہ سے باہر نکال دیتے ہیں۔ وہ جلد یہ سیکھ جاتے ہیں کہ مٹی کوئی کھانے کی مزیدار چیز نہیں ہے۔

چند اہم نکات

اگر آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کا بچہ گندگی یا دیگر اشیاء جیسے پینٹ، صابن، کاغذ یا بالوں کو کھاتا ہے تو یہ تشویش کا باعث ہے۔ایسی صورت حال میں بچہ بیماری میں مبتلا ہو سکتا ہے، کیونکہ اس کے جسم میں آئرن کی کمی، غذائیت کی کمی یا عصابی کمزوری ہو سکتی ہے۔
اگر کوئی ایسا معاملہ ہو توآپ کو ماہر امراض اطفال سے اس کی تشخیص کروانی چاہیے۔
ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے بچوں پر زیادہ سے زیادہ نظر رکھیں اور اگر انھیں مٹی وغیرہ کھاتے دیکھے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بچوں پر زیادہ توجہ دے کر اس عادت سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: