Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کرنے کے لیے خصوصی گاڑیاں

ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے خصوصی گاڑیوں کا افتتاح کیا ہے۔( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے رمضان کی تیاریاں زور و شور سے شروع کرادی ہیں۔
انہوں نے مسجد الحرام کے زائرین کے لیے آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کرنے کے لیے سپیشل گاڑیوں کا افتتاح  بھی کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئی گاڑیاں سٹین لین سٹیل سے تیار کردہ اور زنگ پروف ہیں۔ اس میں 80 لٹر والے دو واٹر کولر رکھنے کی گنجائش ہے۔ 

صحنوں، دالانوں میں زائرین کو آسانی سے آب زمزم  پہنچایا جا سکےگا۔ ( فوٹو سبق)

 زائرین کی سلامتی کی خاطراحتیاطی تدبیر کے طور پر دو خودکار پمپ بھی نصب کیے گئے ہیں جو مستقل بنیادوں پر گاڑی کو سینیٹائز کرتے رہیں گے۔ 
نئی گاڑی حرم مکی کے صحنوں، دالانوں میں زائرین کو آسانی سے آب زمزم  پہنچا سکے گی۔ 
مقدس مساجد کی انتظامیہ نے نئی گاڑیوں کا انتظام رمضان کے دوران نمازیوں اور زائرین کی سہولت کی خاطر کیا ہے۔  
ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ دونوں مقدس مساجد میں تمام انتظامات زائرین کی صحت و سلامتی کے لیے کیے جارہے ہیں۔ 

شیئر: