ویمنز اوپن فینسنگ ٹورنامنٹ میں 52 سعودی لڑکیاں شامل
’ٹورنامنٹ میں لین الفوزان اور حبیبہ طنطاوی نے گولڈ میڈل جیت لیے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عربین ویمنز اوپن فینسنگ ٹورنامنٹ میں دو سعودی لڑکیوں لین الفوزان اور حبیبہ طنطاوی نے گولڈ میڈل جیتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دمام کے شہزادہ سعود بن جلوی سپورٹ سٹی میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں 52 سعودی لڑکیاں حصہ لے رہی ہیں۔
15 سال سے عمر کھلاڑیوں کے مقابلے میں گولڈ میڈل جتنے والی لڑکیوں کے علاوہ آیہ عمار اور نادین طنطاوی بے تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔
مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی 15 سال سے کم عمر کی لڑکیوں میں موضی الرشید، رزان یمانی اور شوق الخمیسی بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عربین ویمنز اوپن فینسنگ ٹورنامنٹ دمام میں جاری ہے۔