Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں چین کی کورونا ویکسین تیار کی جائے گی

ویکسین تیار کرنے کے اس پلانٹ کو خلیفہ انڈسٹریل زون آف ابو ظبی میں تعمیر کیا جا رہا ہے (فوٹو: وام)
ابو ظبی میں ایک نئی فیکٹری میں رواں سال کے آخر تک چینی کمپنی سائنوفارم کی کووڈ-19 ویکسین تیار کرنے کا آغاز کیا جائے گا۔
یہ ویکسین سائنو فارم اور ابوظبی کی ٹیکنالوجی کمپنی گروپ 42 کی مشترکہ کاوش سے تیار کی جائے گی۔
یہ پروجیکٹ خلیجی خطے میں چینی سفارت کاری کی توسیع ہے اور اس سے متحدہ عرب امارت کو اپنی معیشت متنوع کرنے میں مدد دے گا۔
ویکسین تیار کرنے کے اس پلانٹ کو خلیفہ انڈسٹریل زون آف ابو ظبی میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔
اس پلانٹ میں ایک سال کے دوران کورونا ویکسین کی 20 کروڑ خوراکیں تیار کی جائیں گی۔ مشترکہ وینچر کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’اس میں تین فلنگ لائنز اور پانچ آٹومیٹڈ پیکیجنگ لائنز ہوں گی۔‘
متحدہ عرب امارات میں تیار ہونے پر اس ویکسین کو حیات-ویکس کا نام دیا جائے گا، لیکن یہ بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بائیولوجیکل پروڈکٹ کی ویکسین ہے جس کی امارات نے دسمبر میں منظوری دی تھی۔ 
حیات-ویکس کو راس الخیمہ میں بنانے کی جی 42 اور گلف فارماسوٹیکل انڈسٹریز کے معاہدے کے تحت تیاری شروع کر دی گئی ہے۔
اس پروڈکشن لائن میں ابتدائی طور پر ایک ماہ میں 20 لاکھ خوراکیں تیار کی جاسکتی ہیں۔

شیئر: