پاکستان کی وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے مستقل شہریوں کے لیے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت تمام خاندانوں کو قومی صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعے کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد کے شہریوں کے لیے صحت سہولت کارڈ کا نظام لانے کی منظوری دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے جمعے کو اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’اسلام آباد کے تمام شہریوں کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ، تمام اسلام آباد کے مقیم شہریوں کے لیے صحت سہولت کارڈ کا نطام لانے کی منظوری دے دی۔ خیبر پختون خواہ پہلا صوبہ تھا جس نے اس سہولت کا اعلان کیا اور پنجاب، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی یہ نظام نافذ ہو گا۔‘
مزید پڑھیں
-
ریاض کے پہلے ہیلتھ کلسٹر کی نائب صدر، رفاہ الیوسفNode ID: 546626
-
ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر میں خود کو منوانے والی سعودی خاتونNode ID: 547401
-
"صحتی" موبائل ایپلی کیشن کا استعمال کیسے کریں؟Node ID: 553061