Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان ایئر کی ریاض کے لیے جمعرات سے پروازیں بحال

ہفتے میں چار پروازیں چلائی جائیں گی (فوٹو: ٹوئٹر)
عمان ایئر جمعرات سے سعودی دارالحکومت ریاض کے لیے اپنی پروازیں بحال کرے گی، ہفتے میں چار پروازیں چلائی جائیں گی۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق عمان ایئر نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ ’مسافروں سے سماجی  فاصلے کی پابندی کرائی جائے گی۔  فضائی عملے کے تمام ارکان کورونا وائرس سے بچاؤ کا لباس استعمال کریں گے۔‘
مسافروں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرواز کے دوران ضیافتی خدمات نئے انداز سے پیش کی جائیں گی۔ مسافر ماسک پہننے کے پابند ہوں گے۔
فضائی عملے اور مسافروں کو سفر کے دوران مستقل بنیادوں پر ماسک سمیت تمام حفاظتی اقدامات کی پابندی کرنا ہوگی۔ 
یاد رہے کہ عمان ایئرلائن نے اس سے قبل 28 مارچ 2021 کو دمام شہر کے لیے پروازیں بحال کی ہیں۔ مسقط اور دمام کے لیے ہفتے میں چار پروازیں چلانے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

شیئر: