بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے کہا ہے کہ بیشتر مسلم ملکوں میں پہلا روزہ منگل 13 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔
اتوار گیارہ اپریل اتوار کو کہیں رمضان کا چاند نظر نہیں آئے گا اور شعبان 30 دن کا ہوگا جبکہ پیر 12 اپریل کو ٹیلی سکوپ کے ذریعے چاند دیکھا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں
-
رمضان کے لیے ڈیوٹی ٹائمنگ پانچ گھنٹے مقررNode ID: 552971
-
رمضان اور عید الفطر کے دوران کورونا ایس او پیز کیا ہیں؟Node ID: 553246
-
رمضان کے دوران سعودی عرب میں موسم کیسا رہے گاNode ID: 553391
الامارات الیوم کے مطابق فلکیات کے بین الاقوامی مرکز کے ڈائریکٹر انجینیئرمحمد شوکت عودۃ نے بتایا کہ شعبان کا مہینہ بیشتر مسلم ملکوں میں 15 مارچ 2021 کو شروع ہوا ہے۔ اس تناظر میں بیشتر مسلم ممالک رمضان کا چاند 29 شعبان پیر 12 اپریل کو دیکھنے کی کوشش کریں گے۔
ان ممالک میں سعودی عرب، امارات، اردن، سلطنت عمان، ایران، برونائی، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے علاوہ شام، لیبیاِ، الجزائر، مراکش اور ماریطانیہ شامل ہیں۔
بیشتر غیرعرب مسلم ممالک میں بھی بارہ اپریل کو شعبان کی 29 تاریخ ہوگی تاہم عراق، مصر، ترکی، تیونس میں شعبان کا آغاز اتوار 14 مارچ کو ہوا تھا جہاں اتوار گیارہ اپریل اتوار کو رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش ہوگی۔
انجینیئرمحمد شوکت عودۃ نے بتایا کہ وہ ممالک جہاں اتوار 11 اپریل کو رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی وہاں چاند سورج غروب ہونے سے قبل ہی چھپ جائے گا۔ ان ممالک میں سے کہیں بھی رمضان کا چاند نہیں دیکھا جاسکے گا، لہذا ان ملکوں میں شعبان تیس دن کا ہوگا اور منگل 13 اپریل کو رمضان کا مہینہ شروع ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیر کو مسلم دنیا میں مختلف مقامات پر چاند نظر آنے کا امکان ہے لہذا منگل 13 اپریل سے رمضان کی شروعات ہوگی۔