مسجد الحرام میں دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے لگانے والا مسلح شخص گرفتار
جمعرات 1 اپریل 2021 21:15
حرم سیکیورٹی فورس نے فوری طور پر حراست میں لے لیا- (فوٹو وزارت داخلہ سنیپ چیٹ)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ مسجد الحرام کی پہلی منزل سے ایک مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا جو دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی بھی کررہا تھا‘۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ’حرم سکیورٹی فورس نے 30 مارچ 2021 منگل کو ایک شخص مسجد الحرام کی پہلی منزل پرعصر کے بعد گھومتے اور دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ وہ تیز دار آلے سے لیس تھا‘۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ’ حرم سکیورٹی فورس نے فوری اقدام کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی’۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں