Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثقافتی سرگرمیوں کے لیے ’ابداع‘ پلیٹ فارم

کلچرل لائسنس پلیٹ فارم وزارت ثقافت کے ماتحت ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب نے ثقافتی اور فنی سرگرمیوں کے لائسنس کے لیے ابدع کلچرل لائسنس پلیٹ فارم جاری کردیا۔ 
سعودی وزارت ثقافت  نے ثقافتی سرگرمیوں کے لائسنسوں کے لیے ’ابدع کلچرل لائسنس پلیٹ فارم‘ جاری کردیا- امیدوار افراد اور ادارے http://abdea.moc.gov.sa  لنک کے ذریعے فنون لطیفہ اور ثقافتی سرگرمیوں کے لائسنس کے اجرا کی کارروائی کرسکتے ہیں- 
العربیہ نیٹ  کے مطابق وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے کہا کہ کلچرل لائسنس پلیٹ فارم کے اجرا کا مقصد ثقافتی سرگرمیوں میں دلچسپی لینے والوں کا دائرہ وسیع کرنا، علمی نتائج کا معیار بلند کرنا اور افراد و اداروں کو ثقافتی سرگرمیوں میں سہولت اور آسانی فراہم کرنا ہے-  
کلچرل لائسنس پلیٹ فارم ثقافتی حلقوں کو ثقافتی دنیا کی خبروں، سرگرمیوں اور اہل ثقافت کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا- 
کلچرل لائسنس پلیٹ فارم وزارت ثقافت کے ماتحت ہوگا- ’ثقۃ‘ کمپنی  اس کے انتظامات کرے گی- اس کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت کو مضبوط بنانا ہے-

شیئر: