رمضان میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان
بارشوں سے رمضان کے دوران موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب یونین برائے فلکیات وفضا کے رکن ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ موسم گرما میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جس سے توقع ہے کہ اس سال مملکت میں ماہ رمضان بارش کے دوران گزرے گا۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے ڈاکٹر الزعاق کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ موسم گرما جس کا آغاز ہوا چاہتا ہے میں ہونے والی برسات کے بارے میں اہل شام کہا کرتے تھے ’اپریل کی برسات زمین اور انسان کو جلا بخشتی ہے‘ ۔
موسم برسات کے حوالے سے ڈاکٹر الزعاق نے توقع ظاہر کی ہے کہ آنے والے ماہ رمضان کے دوران بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوجائے گا وہاں روزے بھی اچھے گزریں گے اور سبزے میں بھی اضافہ ہوگا۔