وزارت تعلیم نے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا
پرائمری کے امتحان سہ پہر تین سے 5 بجے تک ہوں گے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت تعلیم نے جمعے کو سالانہ امتحانات کے لیے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق پرائمری سکول کی تیسری سے چھٹی جماعت تک کے سالانہ امتحانات 10 رمضان 22 اپریل 2021 سے شروع ہوں گے۔ امتحان سہ پہر تین سے 5 بجے تک ہوں گے۔
وزارت تعلیم نے بیان میں کہا ہے کہ مڈل سکول اور ثانوی سکول کے طلبہ کے امتحانات دوپہر بارہ بجکر 30 منٹ سے 2 بجکر 30 منٹ تک ہوں گے۔
وزارت تعلیم کا کنہا ہے کہ نرسری اور پرائمری سکول کے طلبہ کی چھٹی اور نرسری کی استانیوں نیز پرائمری کی پہلی اور دوسری کلاس کی استانیوں کی سالانہ چھٹی جمعرات 10 رمضان 22 اپریل کی ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوگی۔
وزارت تعلیم کےمطابق پرائمری سکول کی دوسری کلاس کے امتحان یکم رمضان 13 اپریل کو شروع ہوں گے جبکہ باقی ماندہ تعلیمی مراحل کے سالانہ امتحانات 20 رمضان 2 مئی کو شروع ہوں گے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سالانہ امتحانات عید الفطر سے قبل مکمل کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا تھا
فرمان میں کہا گیا تھا کہ رواں تعلیمی سال کے تمام امتحانات عید الفطر کی تعطیلات شروع ہونے سے قبل مکمل کرلیے جائیں۔