Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی ریاض کے المنصورہ محلے میں زمین دھنسنے کا نوٹس

دھنسی ہوئی زمین کا کچھ حصہ ٹھیک کردیا گیا ہے(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی نے دارالحکومت کے جنوبی محلے المنصورہ میں زمین دھنسنے کی وڈیو کا نوٹس لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی سے شکایت کی گئی کہ جنوبی ریاض کے المنصورہ  (خنشلیلۃ) محلے میں محمد بن شعیر سٹریٹ کے چوراہے اور معن بن زائدہ سٹریٹ سگنل کے سامنے زمین دھنس گئی ہے جس سے گزرنے والی گاڑیوں کو نقصان پہنچ رہاہے۔
ریاض میونسپلٹی کو تحریری شکایت کے ساتھ  جائے وقوعہ کی وڈیو بھی فراہم کی گئی اور مسئلے کے حل کے حوالے سے تجویز بھی دی گئی۔
ریاض میونسپلٹی نے شکایت کنندہ کا شکریہ ادا کیا اور اطمینان دلایا کہ دھنسی ہوئی زمین کا کچھ حصہ ٹھیک کردیا گیا ہے اور متعلقہ ادارے کو باقی ماندہ کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ پانی کی پائپ لائن ٹوٹنے کی وجہ سے زمین دھنس گئی تھی۔ 

شیئر: