Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز بڑھنے پر وزیر صحت کا خصوصی پیغام

جمعہ 2 اپریل کو کورونا کے 728 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے تھے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں سات ماہ بعد پہلی بار کورونا وائرس کے نئے مصدقہ کیسز 700 کی حد عبور کرنے پر وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر ضوابط کی ہر پابندی اور ہر خلاف ورزی کا نتیجہ ہر دن نئے کیسز میں کمی بیشی کی صورت میں نمودار ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز کے اعداد وشمار وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر ضوابط کی پابندی یا خلاف ورزی کا پیمانہ ہیں۔ 
وزیر صحت نے کہا کہ ہم اب بھی منفی عمل سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔ شروعات خود سے کریں اور پھر اپنے اطراف کے لوگوں سے حفاظتی ماسک، سماجی فاصلے، پابندی سے ہاتھ دھوتے رہنے، ہاتھوں کی سینیٹائزنگ اور بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کا اہتمام کرائیں۔
یاد رہے کہ جمعہ 2 اپریل 2021 کو کورونا کے 728 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے تھے۔ سعودی عرب میں وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد  تین لاکھ 91 ہزار 325 تک پہنچ گئی ہے۔

شیئر: