کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 80 تجارتی ادارے سیل
الشرقیہ میونسپلٹی نے ایک ہزار 180 تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں الشرقیہ میونسپلٹی نے الخفجی کمشنری میں ایک ہزار 180 تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی 82 تجارتی ادارے سیل کردیے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الشرقیہ میونسپلٹی کے ماتحت الخفجی بلدیاتی کونسل کے انسپکٹرز نے 1148 کلو گرام ناکارہ غذائی اشیا ضبط کرکے تلف کرادیں۔ 180 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی پابندی کرانے، وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر ضوابط پر عمل درآمد، توکلنا ایپ اور آگہی لٹریچر کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے تمام تجارتی مراکز اور دکانوں پر چھاپہ مہم جاری رہے گی۔ سماجی فاصلے، حفاظتی ماسک اور سینیٹائزنگ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا رہے گا-
الشرقیہ میونسپلٹی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 940 رابطہ مرکز کے ذریعے خلاف ورزیوں کی رپورٹ کریں۔