Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے پہلے ایٹمی پاور پلانٹ سے کمرشل پیداوار شروع

نیوکلیئر پاور پلانٹ کو ریگولیٹر کی جانب سے گزشتہ سال لائسنس ملا تھا۔ فوٹو: شیخ محمد بن راشد ٹوئٹر
متحدہ عرب امارات کے پہلے ایٹمی پاور پلانٹ نے کمرشل بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق منگل کو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹوئٹر پر تصاویر کے ساتھ یہ اعلان کیا ہے۔
ابوظبی میں برکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ کا قیام متحدہ عرب امارات کے ان کوششوں کا حصہ ہے جو توانائی کے شعبے کو مختلف جہتوں پر پھیلانا ہے۔

 

شیخ محمد بن راشد نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’عرب دنیا کے پہلے ایٹمی پاور پلانٹ سے پہلا میگاواٹ نیشنل گرڈ میں شامل کر لیا گیا۔‘
شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے مطابق یہ پلانٹ دو ہزار نوجوان اماراتی انجینئرز کی 80 بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ شراکت میں دس برس کی کوششوں کا نتیجہ ہے، اور ایک ایسے لیڈر کا وژن ہے جس نے متحدہ عرب امارات کو ترقی میں غیر معمولی مقام پر کھڑا کیا۔

اس حوالے سے ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید النہیان کا کہنا تھا کہ ’یہ ملک کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے جو رواں سال اپنے قیام کی پچاسویں سالگرہ منا رہا ہے۔‘
نیوکلیئر انرجی پلانٹ کے یونٹ ون کو گذشتہ سال سنہ 2020 میں نیوکلیئر ریگولیٹر نے کام کرنے کا لائسنس جاری کیا تھا جبکہ اس کا قیام تین برس قبل سنہ 2017 میں ہوا۔

شیئر: