کورونا وائرس، مزید 15 مساجد عارضی طور پر بند
منگل کو پہلے سے بند سات مساجد دوبارہ کھول دی گئی ہیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے منگل کو چھ علاقوں میں نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہو جانے کے باعث 15 مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ 58 روز کے دوران مملکت بھر میں 490 مساجد بند کی گئیں۔ ان میں سے 461 سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل ہونے پر کھول دی گئی ہیں۔‘
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ ’منگل کو جو مساجد بند کی گئی ہیں ان میں سے پانچ کا تعلق القصیم، تین کا ریاض، تین کا الشرقیہ، دو کا مدینہ، ایک، ایک کا مکہ اور الجوف ریجنوں سے ہے۔
وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ ’منگل کو پہلے سے بند سات مساجد دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔‘
ان میں سے چھ کا تعلق القصیم اور ایک کا مکہ ریجن سے ہے۔ ساتوں مساجد کو نمازیوں کے لیے دوبارہ کھولنے سے قبل سینیٹائز کردیا گیا تھا اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔