جمعرات کو شفا پانے والوں کی تعداد 2191 رہی-- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو کورونا کے 2112 نئے کیسز رجسٹر ہوئے ہیں جبکہ شفا پانے والوں کی تعداد 2191 رہی- اسی طرح کووڈ 19 سے وفات پانے والوں کی تعداد 3 رہی
اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ 2112 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل تعداد 4 لاکھ 78 ہزار131 ہوگئی ہے جبکہ تین افراد کی اموات کے بعد 1523 ہوچکے ہیں- اسی طرح 2191 افراد کی شفایابی کے بعد اب صحت یاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 63 ہزار 32 ہوگئی ہے-
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 82 ہزار 498 کورونا ویکسینیں دی گئیں- اس طرح اب تک کورونا ویکسین کی 88 لاکھ 89 ہزار 571 خوراکیں دے دی گئی ہیں-