عرب اتحاد نے حوثیوں کا ڈرون یمن کی فضائی حدود میں تباہ کردیا
جمعہ کو خمیس مشیط پر ڈرون اور جازان پر بیلسٹک میزائل کے حملے ناکام بنائے گئے تھے( فوٹو عرب نیوز)
عرب اتحاد نے سنیچر کو سعودی عرب کی طرف بھیجے گئے حوثیوں کے ڈرون کو یمن کی فضائی حدود میں تباہ کردیا۔
الاخباریہ نے عرب اتحاد کے حوالے سے بتایا کہ بارودی مواد سے لدے ڈرون کو یمن کی فضائی حدود میں راستے میں روکا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد نے جمعے کوخمیس مشیط کی طرف بھیجے گئے بارودی مواد سے لدے ڈرون اور جازان پر بیلسٹک میزائل کو راستے میں روک کر تباہ کیا تھا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا تھاکہ ’حوثی ملیشیا کی طرف سے شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو جنگی جرائم سمجھتے ہیں۔‘
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ’بین الاقوامی قانون کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے مناسب عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘