Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثی ڈرون تباہ کردیا

یہ ڈرون سعودی عرب کےعلاقے جازان کی طرف فائر کیا گیا تھا۔ (فوٹو عرب نیوز)
عرب اتحاد نے سعودی عرب کے جازان ریجن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنایا ہے۔
 جازان کی طرف بھیجے جانے والے ایک حوثی ڈرون کو راستے میں تباہ کیا ہے۔
العربیہ نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ عرب اتحاد  کی جانب سے بتایا گیا ہے  کہ یہ حملہ یمن میں موجود حوثیوں کی  جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی منظم اور دانستہ کوششوں کا تسلسل ہے۔

یہ ڈرون حملہ جان بوجھ کر مخالفانہ اور منظم کوششوں کا تسلسل ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

عرب اتحاد کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ  ڈرون اور بیلسٹک میزائل کا ہدف سعودی عرب کے جنوب میں واقع جازان کا علاقہ تھا۔
عرب اتحاد نے باور کرایا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق عام شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری آپریشنل اقدامات اٹھا رہا ہے۔
 

شیئر: