Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: پہلا روزہ منگل جبکہ عید الفطر 13 مئی کو متوقع

عید الفطر 13 مئی کو متوقع ہے (فوٹو، سوشل میڈیا)
 ماہرفلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ فلکیاتی مطالعہ سے کیے جانے والے تجزیے کے مطابق سعودی عرب میں پہلا روزہ بروز منگل 13 اپریل کو متوقع ہے۔
ویب نیوز اخبار 24 نے ماہر فلکیات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ امسال 30 روزے اورماہ رمضان المبارک میں چار جمعہ ہوں گے جبکہ عید الفطر 13 مئی کو ہونے کی توقع ہے۔
ڈاکٹر خلد الزعاق نے مزید کہا کہ فلکیاتی مطالعہ کے مطابق اتوار کی شام غروب آفتاب کے بعد چاند کی پیدائش کا دور دور تک امکان نہیں۔
پیر کی شام غروب آفتاب کے بعد چاند دیکھا جاسکے گا۔ فلکیاتی مطالعہ اور تجزے کی رو سے ڈاکٹر خالد الزعاق نے توقع ظاہر کی ہے کہ پہلا روزہ منگل کے دن ہو گا۔
واضح رہے سعودی عرب میں ہلال کمیٹی کے فیصلے پر چاند کا اعلان کیاجاتا ہے اس حوالے مملکت کے طول وعرض سے موصول ہونے والی شہادت کی بنیاد پرکمیٹی چاند دکھائی دینے کا اعلان کرتی ہے۔

شیئر: