سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے کہا ہے کہ کاروباری افراد معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور حکومت کورونا کی عالمی وبا کے دوران درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے میں ان کی سپورٹ کرنا چاہتی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ماجد القصبی نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے تجارتی اداروں کی جنرل اتھارٹی، قومی مسابقتی مرکز (این سی سی) جسے تاثیر بھی کہا جاتا ہے اور سعودی بزنس سینٹر اس شعبے کی مدد کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
سعودی وزیر مواصلات انجینیئر عبداللہ السواحہ نے ایک ورچوئل اجلاس جس میں 260 سے زیادہ کاروباری افراد نے شرکت کی کو بتایا کہ ای کامرس کاروباری اداروں نے کورونا کی عالمی وبا کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اجلاس میں لائسنسنگ، ہوسٹنگ اور تکنیکی بنیادی ڈھانچے سے متعلق شعبے میں جاری چیلنجوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔